سپیکر نے جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کردی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کردیسپیکر نے کہاکہ دونوں ارکان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرپارلیمانی زبان استعمال کی،سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی اورمحمد اقبال نے اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کی،جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل کی جارہی ہے،سپیکر ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں