کراچی کے تھانے میں ملزم کی ہلاکت کا معاملہ، سابق پولیس افسر کے ملوث ہونے کا انکشاف

درخشاں تھانے کےلاک اپ میں ملزم کی ہلاکت کے معاملے پر سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔  درخشاں پولیس کے ہاتھوں ملزم معیز نسیم کی ہلاکت کے واقعے کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم معیزکی موت درخشاں تھانے کے لاک اپ میں نہیں ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق معیز نسیم کو درخشاں پولیس نے سابق ایس پی کلفٹن نئیرالحق کے کہنے پرحراست میں لیا تھا، درخشاں پولیس نے حراست میں لینے کے بعد ملزم معیز کو ایس پی کلفٹن کے حوالے کردیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی نیئر الحق نے معیز کونامعلوم مقام پرلے گے تھے جہاں معیز کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایس پی نئیر الحق واقعے میں براہ راست ملوث ہے۔ایس پی نیئر الحق اب تک انکوائری کمیٹی کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی انھوں نے اپنا بیان قلمبند کروایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں