ملک بھر میں حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

حج 2024 کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں اور  وزارت مذہبی امور  نے حج آپریشن کے انتظامات کو  حتمی شکل دے دی ہے۔ حج آپریشن 9 مئی سے ملک  بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہےگا، ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور  ملتان ائیرپورٹس  پر حج آپریشن بیک وقت شروع ہوگا۔کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور  رحیم یارخان ائیرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوگا۔  پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ فیصل آباد کے عازمین  حج لاہور ائیرپورٹ  سے سعودی عرب  جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں