دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ مقدس رمضان میں کس طرح متحرک رہا جا سکتا ہے اور ورزش کے لیے کون سا وقت بہترین ہوتا ہے؟ دبئی کے ویمنز سپر کلب ’FitnGlam‘ کی بانی ہیلینا حجازی نے اس سوال کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق فٹنس ایک
ہیلینا حجازی نے بتایا ہے کہ چوتھے روزے سے آپ ورزش شروع کر سکتے ہیں اور اس کے لیے افطار سے پہلے کا وقت بہترین ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے، جن کے پاس افطار کے فوراً بعد آرام یا قیلولہ کرنے کا وقت ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں زیادہ سخت ورزش سے گریز کریں۔ تاہم آپ ہلکا وزن اٹھا سکتے ہیں۔ آپ پلاٹیز، ٹوننگ ایکسرسائزز، سائیکلنگ اور طویل واک (40منٹ سے ایک گھنٹہ تک) کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس میں دو اوقات ورزش کے لیے بہتر ہوتے ہیں۔ ایک افطار سے 60سے 90منٹ پہلے کا وقت اور دوسرا افطار کے 2سے 3گھنٹے بعد کا۔آپ لوگ کارڈیو ٹریننگ افطار سے پہلے اور ریزسٹنس ٹریننگ افطار کے بعد کر سکتے ہیں۔
سپرٹ ہیلینا حجازی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے تین دن ہرگز ورزش نہ کریں تاکہ آپ کا جسم روزے کے ساتھ موافق ہو جائے۔