ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئربیس پر موجود طیاروں کو بھی نقصان، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

 ایران کے اسرائیل پر حملے میں اسرائیلی ایئربیس نیواتیم (Nevatim) پر پانچ میزائل لگے جس سے ایئربیس کے تین رن ویز اور دو طیاروں کو نقصان پہنچا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی ایئربیس پر کھڑے ایک سی ون 30طیارے اور ایک ایف 35لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچا۔
اسرائیل کی طرف سے گزشتہ روز اپنے فوجی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے نقصان کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل نے اسی ایئربیس سے شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں