تحریک انصاف کے ورکرزپارٹی رہنما عمر ایوب کیخلاف سڑکوں پر آگئے

فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز نے پارٹی رہنماء عمر ایوب کے خلاف احتجاج کیا۔ عمر ایوب فیصل آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے تو ورکرز نے ان کی گاڑی کا گھیرائو کر لیا اور نعرے بازی کی۔
پارٹی ورکرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے نصب العین کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں مگر ان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعے کے بعد ہمارے بچوں اور ہمارے والدین تک نے قربانیاں دی ہیں لیکن پارٹی ہماری قربانیوں کو نظرانداز کرکے دوسروں کو نواز رہی ہے۔اس موقع پر عمر ایوب، جو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہیں، نے مظاہرین کو کھلے عام پارٹی قیادت کے خلاف احتجاج کرنے سے منع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں