برطانوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی طرح ٹیپ بال ایونٹ کا انعقاد کرادیا

برطانیہ نے پاکستان کی طرح اپنے ملک میں ٹیپ بال کرکٹ شروع کردی ۔اگلے ماہ پاکستان کے خلاف انگلینڈ مینز اینڈ ویمنز انٹرنیشنل سیریز کے آغاز سے پہلے، انگلینڈ کے سٹارز عادل رشید، ڈیوڈ میلان، ہیدر نائٹ اور سوفی ایکسٹون نے نیشنل کورسٹیز ٹیپ بال کمپیٹیشن کا افتتاح کیا ۔اس مقابلے کے مقصد برطانیہ میں شہری آبادی کے مختلف طبقوں تک کرکٹ کو لے جانا اور کرکٹ میں نچلی سطح تک شمولیت کو بڑھانا ہے۔

برطانوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ ٹیپ بال کرکٹ کی ابتدا ء پاکستان میں ہوئی اور اب اسے پوری دنیا اور اکثر جنوبی ایشیائی ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔کھیل میں سوئنگ اور باؤنس کی مختلف حالتیں پیدا کرنے کے لیے ٹینس بال پر ٹیپ کی جاتی ہے۔ اس کھیل کے لیے کسی بھی حفاظتی سامان کی ضرورت نہیں ہے  چونکہ گیند ٹیپ چڑھانے کے بعد بھی نرم ہوتی ہے، ٹیپ بال کو کسی بھی طرح کی زمین اور کہیں بھی کھیلا جا سکتا ہے جس سے کرکٹ کی رسائی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں