آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر کا بیان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری غیر قانونی صدر ہیں، صدر کے پاس تو مکمل نمائندگی ہی نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر تو کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتا، صدر پورے ملک کےا تحاد کی نمائندگی کرتا ہے تو اسے سیاسی دفاتر چھوڑنے ہوتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری تو اب تک پارٹی چیئرمین ہیں، کیا کبھی عارف علوی کسی سیاسی سرگرمی میں گئے؟ صدر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کا کام کر رہاہے اس لیے ہم احتجاج کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رول آف لاء  پر یقین کرتے ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں