حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورزپر رمضان پیکیج ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاءپرسبسڈی برقرار رہے گی جس میں بی آئی ایس پی صارفین کو چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ملے گی۔ذرائع نے بتایا یوٹیلیٹی سٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی 109روپے فی کلو ہوگی اورآٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ گھی 393 روپے کلو پر دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزپر وزیراعظم پیکیج جون2024 تک جاری رکھنے کاپلان ہے اور پیکیج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے سبسڈی دی جائےگی جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے پیکیج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں