گمبٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی،
گمبٹ میں تقریب سے خطاب بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز اپنے اختیارساتھیوں کے شیئر کرنے کو تیار نہیں ،صدر زرداری نے صدر ہوتے ہوئے اپنے اختیارات پارلیمان کو دیئے ،آصف زرداری نے سی پیک شروع کیا۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ انہی عدالتوں نے قائد عوام کو پھانسی پر چڑھایا،ہم نہیں مانتے اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے ،بھٹو کی تیسری نسل انصاف مانگ رہی ہے ،آج تک کسی جج نے شہید بھٹو کا کیس نہیں سنا ،ججز نے شہید محترمہ کو انصاف نہیں دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ان اداروں کو مشرف نظر نہیں آیا،سلیکٹڈراج کے ذریعے نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا،اس وجہ سے آج معاشی بحران ہے ، اس وقت آپ کاازخودنوٹس کہاں تھا؟