ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

 کراچی( آن لائن)پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2500روپے فی تولہ کابڑا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 217000روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2142 روپے بڑھ کر 186042روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی اونس قیمت  41ڈالر کے اضافے سے 2023 ڈالر کی سطح پرآگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں