اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس، فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیئے ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا، عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی ،ایف آئی آر میں لگائے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں ، ہائیکورٹ نے کہاہے کہ عمران خان نے تو کسی ایک بھی بینک دستاویز پر دستخط نہیں کئے ۔