لاہور ( آں لائن ) لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کو ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث بجلی کے میٹرز کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، میٹر بنانے والی کمپنیوں نے میٹر مہنگے کرنے کامطالبہ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے کہاہے کہ میٹر بنانے والی کمپنیوں نے موجود قیمت پر فراہم کرنے سے انکار کر دیاہے جس کے باعث صارفین نئے اور پرانی میٹروں کی تبدیلی کیلئے خوار ہور ہے ہیں ۔لیسکو کو فوری طو ر پر اڑھائی لاکھ میٹروں کی ضرورت ہے ، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث میٹر بنانے والی کمپنیوں نے میٹر دینے سے انکار کر دیاہے ، نئے میٹر کی فیس 22 ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار روپے ہونے کا امکان ہے ۔