اسد قیصر اورسربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کارابطے بڑھانے پر اتفاق

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر  نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا،اسد قیصر نے وفاقی حکومت کے بننے اور چلنے کے عمل پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

گفتگو میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں رابطوں کو باقاعدگی سے بڑھانے پراتفاق کیا گیا،مزید کہا گیا کہ دونوں جماعتیں حکومت سازی کے موجودہ عمل کو مسترد کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں