عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی قابل ضمانت میں تبدیلی ، عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا 

اسلام آباد ( آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ اس سے قبل بھی 24 مارچ کو عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو ناقابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا گیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے چوبیس مارچ کا سیشن عدالت کا فیصلہ دستیاب تھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے ساتھ ناقابل ضمانت وارنٹ کی کوئی کاپی منسلک نہیں ،تفتیشی افسر نے کہا عمران خان کی رہائشگاہ پر قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل بھی نہیں کی گئی ،جوڈیشل مجسٹریٹ کو نقابل ضمانت کی جگہ پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر نا چاہیے تھا ،اعتراضات پر مبنی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا جاتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں