پاکستان فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آرا کی آج سالگرہ

پاکستان فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آراء کے مداح آج ان کی سالگرہ منارہےہیں۔ممتاز اداکارہ کو فنی خدمات کے اعتراف میں چار مرتبہ نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔شمیم آرا کا اصل نام پتلی بائی تھا وہ 1938 ء میں علی گڑھ میں پیدا ہوئیں اور فلمی دنیا میں شمیم آرا کے نام سے مشہور ہوئیں اور وہ بڑے پردے کی مقبول ہیروئن اور 1950 سے 1970 کی دہائی تک صفِ اوّل کی اداکارہ رہیں۔انہوں نے فلم ’کنواری بیوہ‘ سے اداکاری کا سفر شروع کیا لیکن 1960ءمیں فلم’ سہیلی‘ اور قیدی نے ان کا نصیب کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں