اسلام آباد( آن لائن) ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں مردم شماری کا کام 92 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 95 فیصد مردم شماری مکمل کرلی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں مردم شماری 92 فیصد، بلوچستان میں مردم شماری 67 فیصد اور اسلام آباد میں 72 فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی۔