ثناء جاوید کا شوہر شعیب ملک کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام وائر ل ہو گیا

پاکستانی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہراور کرکٹر شعیب ملک کو معجزہ قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ثناء جاوید اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے یہ جوڑی مسلسل خبروں میں ہے۔حال ہی میں کھیلی جانے والی لیگ، پی ایس ایل کے میچز کے دوران بھی ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں اور بہترین کھیل پیش کرنے پر اُنہیں اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔اب ثناء جاوید نے اپنی تازہ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قول شیئر کیا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’کبھی کبھی معجزہ صرف اچھے دل والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔‘ثناء جاوید نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں شعیب ملک کو معجزہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں