لاہور میں پولیس اہلکار کے بیٹے کی اندھادھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

صوبائی دارالحکومت کے علاقےبادامی باغ میں پرانی رنجش پر پولیس اہلکار کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک  شخص ہلاک ہو گیا ،دو زخمی ہو گئے۔

ایس پی سٹی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق بادامی باغ میں فائرنگ سے ایک شخص  ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کی بنا پر پیش آیا ۔ پولیس اہلکار نذیر بٹ کے بیٹے کی فائرنگ سے مہتاب اور امجد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بلال نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔ بادامی باغ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں ملزم نبیل،تنزیل اور پولیس اہلکار  نذیر  بٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں