وزیراعلیٰ نئی دہلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجری وال کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کیجری وال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ جیل سے حکومت چلائیں گے، سپریم کورٹ میں ارجنٹ کیس فائل کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ کیجری وال پر مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے، رشوت سے حاصل شدہ رقوم کی منی لانڈرنگ اور ایکسائز پالیسی میں چھیڑچھاڑ کے الزامات عائد  کئے گئے ہیں، انہیں کل (بروز جمعہ) عدالت پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں