بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلاء سے ملاقات کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں وکلا ءسے ملاقات کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی” ہم نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سیکیورٹی خدشات کے خاتمے تک آن لائن میٹنگ کروائی جائے، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے کل 22 مارچ کو عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔ 

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی، آن لائن میٹنگ کی جگہ پر انٹرنیٹ تک رسائی مطلوبہ سپیڈ اور پرفارمنس سٹینڈرڈ کے مطابق ہونی چاہئے۔ ضرورت پڑنے پر متعلقہ ٹیلی کام کمپنی کو طلب کر کے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا جائے گا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اعتراض اٹھایا کہ جیل رولز میں تو آن لائن میٹنگ کی اجازت ہی نہیں، ان کی دلیل میں وزن نہیں، سب کو معلوم ہے جیل رولز 1978 میں ڈرافٹ کیے گئے تھے، تب ایسی سہولت ہی موجود نہیں تھی۔ اس کے بعد آن لائن میٹنگ کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی کہ حکومت اس پر غور کرتی۔ آن لائن میٹنگز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں