پاکستان اور بھارت کے بحری جہازوں میں جھڑپ، ایک اہلکار شہید، 2 بھارتی لاپتہ

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کی بھارتی ماہی گیروں کے جہاز سے جھڑپ میں ایک پاکستانی اہلکار شہید جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 

پاکستان کےخصوصی اقتصادی زون میں حدود کی خلاف ورزی پرپاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازکا بھارتی ماہی گیروں کے آٹھ بحری جہازوں کے ساتھ مقابلہ ہوا،سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی جہازوں نے فرار ہونے کی کوشش کی  جبکہ ایک بھارتی جہاز نے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی لیکن میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی جہاز نے فرار ہونے کی کوشش کی،رفتار بڑھانے سےبھارتی جہاز ایم ایس اے سے ٹکرا کر الٹ گیا ، بھارتی جہاز الٹنے سے میری ٹائم سیکیورٹی اہلکاراور 7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے ، 5 بھارتی ماہی گیروں اور 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں ۔اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کاسیلر محمد ریحان شہید ہو گیا ۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں