بجلی چوروں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کو وزیراعظم نے کیا سخت احکامات دیدیئے؟

 وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ کو بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایات دے دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران کرکٹ بورڈ، وزارت منشیات کے معاملات کے علاوہ بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو بجلی چوری روکنے سے متعلق خصوصی ٹاسک سونپنے سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ بجلی چوری کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں