فیصل آباد( آن لائن) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےایم ایس الائیڈ ہسپتال ارشد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا ، اس دوران مریضوں اور تیمارداروں نے صفائی کےناقض انتظامات اور طبی سہولتوں کے فقدان کی شکایات کیں جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو ایم ایس الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔