پرویز الٰہی کی 4 پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخموں سے متعلق رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پیش کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل کے واش روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کی 4پسلیاں ٹوٹ گئیں،پسلیوں میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا،جس پر پرویز الٰہی کو ڈاکٹرز نے 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو گرنے سےسر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے،اس کے علاوہ پرویز الٰہی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ،بائیں آنکھ کے قریب بھی  چوٹ آئی جبکہ بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی۔ پرویز الٰہی کی چھاتی کا دایاں حصہ سوجھاہوا ہےجبکہ بایاں گھٹنا بھی واش روم میں گرنے سے زخمی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں