ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 15مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کی زرمبادلہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 39 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اعلامیے کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب ایک کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 37 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر اگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں