فیصل آباد میں خاتون کو راشن دینے کے بہانے بلا کر 3 افراد نے کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف

فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں ملزمان خاتون گداگر سے اس کا بچہ چھین کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بٹالہ کالونی میں3 کار سوار افراد نے خاتون گداگر کو راشن دینے کے بہانےبلایا ، ملزمان راشن کا پیکٹ دے کر خاتون سے اس کا 7 مہینے کا بچہ چھین کر فرار ہو گئے ، واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر خاتون سمیت3 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں