این اے 207 ضمنی انتخاب، آصف بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 میں ضمنی انتخاب ہونے جارہاہے جس کیلئے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے لیکن صدر بننے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کر دی ہے جس پر ان کی جگہ آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ آصفہ زرداری پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے جارہی ہیں اور پیپلز پارٹی اس حوالے سے کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں