عدالتوں کی تقسیم کے پیچھے شریف خاندان کا ہاتھ ہے، عمران خان کا خطاب

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں ہونیوالی تقسیم کے پیچھے شریف خاندان کا ہاتھ ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے کبھی بھی عدلیہ کو تسلیم نہیں کیا، یہ لوگ ماضی میں بھی عدالتوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور اب نئی بات سننے کو مل رہی ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی، فیصلے کو تسلیم نہ کیا گیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود سپریم کورٹ نے 90 روز کے اندر انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے، ملک میں جاری بحرانوں کو ختم کرنے کے لیے اس فیصلے پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، اگر ایسا نہ ہوا تو تحریک انصاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت جس فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے اس کی مثال آمروں کے دور میں بھی نہیں ملتی ، ٹی وی چینلز پر مجھے بین کردیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ہمیں بلیک آؤٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں