گوادر میں شہید 2 سپاہیوں کی نمازِ جنازہ ادا , دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہیں: آئی ایس پی آ ر

گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں شہید ہونے والے دونوں سپاہیوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔35 سالہ سپاہی بہار خان کا تعلق ڈی جی خان سے جبکہ 28 سالہ سپاہی عمران علی کا تعلق خیر پور سے تھا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید سپاہیوں بہار خان اور عمران علی کی نمازِ جنازہ گوادر میں ادا کی گئی ہے۔شہداء کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے، جہاں شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں