سوتیلے باپ نے 8 سالہ بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، ماں نے کس کے خوف سے معاملہ چھپائے رکھا ؟ جانیے

کراچی کے علاقے لانڈھی 36 بی ایریا میں 8 سالہ بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے کا مقدمہ بچی کے سوتیلے والد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق ملزم طارق نے اپنی اہلیہ رابعہ کی پہلے شوہر سے 8 سالہ بچی وانیہ پر 16 فروری کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، حسن سردار کے مطابق 8 سالہ معصوم بچی کا جسم آگ سے 25 سے زائد فیصد جھلس گیا تھا، بچی کی والدہ نے شوہر کے خوف کی وجہ سے پولیس سے معاملہ چھپائے رکھا۔ خاتون بچی کا سول ہسپتال تو کبھی انڈس ہسپتال سے علاج کرواتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں