شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کے ملین مارچ کا عندیہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈانلڈ لو کے اس بیان کہ ’پاکستان میں انتخابات کا انعقاد بڑی حد تک مسابقتی اور منظم تھا‘، پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری تک تو عمل مناسب تھا ، اصل قہر تو 9 فروری کو ڈھایا گا۔

عام انتخابات میں ہمیں مہم نہیں چلانے دی گئی۔امریکی اپنے ملک میں اپنے عوام کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں، جمہوریت کی آبیاری کر رہے ہیں، قانون کی حکمرانی قائم ہے، لیکن یہ معیار انہیں پاکستان جیسے ممالک میں قبول نہیں ہے، پاکستان میں 9 فروری کو جو فراڈ حکومت بٹھائی گئی یہ سب کچھ امریکیوں کے آشیرواد سے ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں