عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ریلوے کے کرائے بھی کم کر دیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے جبکہ پنشن کے علاوہ ریلوے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے۔

عامر علی بلوچ نے کہا کہ کوئلہ کی نقل و حمل کے ذریعے ریلوے کے تقریباً 50 فی صد اخراجات پورے ہورہے ہیں، ریلوے سسٹم چلانے کے لیے 24 گھنٹے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، خواجہ سعد رفیق ریلوے میں بہتری لائے، سیلاب کے بعد تباہ شدہ ٹریک کو بحال کرنے سمیت منافع بخش ٹرینیں بھی بحال کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں