اسلامی نظام آئے گا تو عام آدمی کی حالت بدلے گی، سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سٹیٹس کو کی جگہ اسلامی نظام آئے گا تو عام آدمی کی حالت بدلے گی، تبدیلی پرامن جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت کی مرہون منت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک کی تقدیر بدل دیں گے، 65فیصد یوتھ ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہے، حکمرانوں نے نوجوانوں کو دھوکا دیا، ان کا مستقبل تاریک کیا، پڑھے لکھے افراد ملک سے بھاگ رہے ہیں، لاکھوں نشہ کے عادی بن گئے، دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم، کرپشن اور نااہل قیادت مسائل کی جڑ ہیں، خاندانوں کی اجارہ داریاں ختم کرکے اہل اور ایماندار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں