عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق برینٹ کروڈ آئل 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 94.86 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 53 سینٹ اضافے کے ساتھ 91.00 ڈالر فی بیرل جبکہ عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کیلئے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں