ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

 حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  تک اضافہ کردیا گیا۔ 

اوگرا نے مارچ کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی، جس کے بعد سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی، جس کے بعد سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں