اداکارہ حریم سہیل نے انڈسٹری سے اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتادیا

ڈرامہ انڈسٹری  کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انڈسٹری سے اپنی بے حد پسندیدہ شخصیت کا نام بتادیا۔

حال ہی میں ایک   ٹی وی ٹاک شو میں حریم سہیل نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب وہ بلال عباس خان کو جنون کی  حد تک پسند کرتی تھیں۔اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے حریم نے وضاحت کی کہ  انڈسٹری میں آنے سے قبل انہیں بلال عباس بے حد پسند  تھے، پھر انہوں نے بھی اسی پیشے میں قدم رکھا جس سے ان کی یہ کیفیت  باقی نہ رہی۔

 اداکارہ نے بتایا کہ ایک ہی انڈسٹری میں ہونے کے باوجود انہیں اب تک بلال عباس سے ملنے کا موقع نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں