معاشی ترقی کے لئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ دہشتگردی کے سدباب کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئےسی ٹی ڈی کا کردار ناقابل فراموش ہے،معاشی ترقی کے لئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت سے بڑی قومی خدمت نہیں ہوسکتی،اسلام کے نام پر انتہا پسندی اور قتل غارت قابل مذمت ہے،سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان  گمنام ہیرو ہیں، انہیں سیلوٹ پیش کرتی ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں