ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ہی ہے، طلال چودھری

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں حکومت بن چکی ہے لیکن پی ٹی آئی کا وہی شور ہے،ہمارے پاس دھاندلی پربات کرنے کیلئے کوئی ٹائم نہیں، پاکستان کے اندر سے ٹی ٹی پی اور باہر سے پی ٹی آئی حملہ آور ہے،پی ٹی آئی ہم سے لڑے ملک سے دشمنی نہ کرے، ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ہی ہے،ٹی ٹی پی والے داڑھیاں رکھ کر پی ٹی آئی والے جینز پہن کر ملک کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی این آر او لینا چاہتی ہے۔

اس سے قبل رہنما ن لیگ فیصل آباد میں دم گھٹنے سے  جاں بحق ہونے والے 2 واسا ملازمین کے گھر پہنچے اورمتاثرہ خاندانوں کو 33 لاکھ 78 ہزار کے امدادی چیک دیئے، طلال چودھری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آصف ریگولر ملازم تھا اس کی بیوہ کو ریٹائرمنٹ تک تنخواہ دیں گے،آصف کو 33 لاکھ اور ورک چارج ملازم شان کو 78 ہزار کے واجبات دیدیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں