پی ٹی آئی کیساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے ،مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف

 مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹرسیف کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کیساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں  کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا افسوسناک ہے،عام انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔بے بنیاد وجوہات کے بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواران کے کاغذات مسترد کئے گئے،زلفی بخاری ،مراد سعید ،اعظم سواتی کواس ڈر سے باہر کیا جارہاہے کیونکہ یہ سینیٹ میں عوام کی نمائندگی کو حقیقی انداز میں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں