سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے شوبز میں آنے کی وجہ بتا دی

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے ماضی میں شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ ہمارے پاس گھر اور بنیادی سہولتیں ہوں اس لیے میں شوبز انڈسٹری میں آئی۔ حال ہی میں طویل عرصے کے بعد ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ میں سارہ چوہدری نے بطور میمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والدین ہمیشہ سے اسلام کی طرف مائل رہے اور ہمیشہ نماز و قرآن پر زور دیتے تھے۔ میرے والد نماز کے حوالے سے کافی سخت تھے، وہ مجھ سے روزانہ نماز کے بارے میں پوچھتے تھے جبکہ والدہ بھی اپنی جوانی میں نماز اور روزوں کا پابند تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں