امریکی پائلٹ کو شراب پی کر جہاز اڑانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

امریکی پائلٹ کو شراب پی کر جہاز اڑانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی اور اسے جیل بھیج دیا گیا ایڈنبرا سے نیویارک جانے والے مسافر طیارے کو اڑانے سے قبل شراب کی حد سے تجاوز کرنے والے امریکی پائلٹ کو 10 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا، 63 سالہ لارنس رسل کو گزشتہ برس 16 جون کو ایئر پورٹ پر سیکیورٹی افسران نے چیک کیا تھا، ان کے پاس سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں جس میں سے ایک آدھی خالی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سانس کے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ امریکی پائلٹ نے قانونی حد سے دوگنا زیادہ شراب پی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں