پاکستان اور برطانیہ نے فضائی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔برطانیہ کی طرف سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایوی ایشن سکیورٹی اسکرینرز کے لئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ دیا گیا ۔ اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تقریب ہوئی جس میں فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن اسلام آبادمحمد عبدالغفار نے کمپیوٹرزڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر کے حوالے کئے۔اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی موجود تھے، کمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی ʼآئیکیوʼ شرائط کے مطابق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں