انقرہ ( آن لائن) ترکیہ نے بجلی سے چلنے والی کاروں کی برآمدات شروع کردیں، آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی ترک مینوفیکچرر کی بنائی ہوئی الیکٹرک کار خریدی ہے۔
الہام علیوف کی ترک کار کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ میرے بھائی الہام علیوف نے ترک فخر TOGG کی ڈیلیوری حاصل کی ہے، ان کے گھرانے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کے مثبت استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔
صدر اردگان کے ٹویٹ کے جواب میں آذر بائیجان کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا TOGG آپ کی قیادت میں برادر ترکی کی سائنسی اور صنعتی صلاحیت کی ترقی کی ایک اور واضح مثال ہے۔