مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد رائیونڈ اور گردونواح میں گڈز ٹرانسپورٹ کا چلنا پولیس نے مشکل کردیا

مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد رائیونڈ اور گردونواح میں گڈز ٹرانسپورٹ کا چلنا پولیس نے مشکل کردیا۔ ذرائع کے مطابق رائیونڈ ، سندر اور گردونواح کے بیشتر چوک چوراہوں میں پولیس کھڑی کردی گئی ، مرکزی مقامات کے علاوہ دیگر چھوٹی ملحقہ سڑکوں پر پولیس کے اہلکار گڈز ٹرانسپورٹرز سے عید ی اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، رائیونڈ سندر روڈ پر اجتماع چوک کے دائیں بائیں بھی ٹولیوں کی شکل میں تھانے کے پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں اور رمضان کے دوران بھی ’عیدی‘ کی ادائیگی کی یقینی بنانے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں روک مختلف روایتی طریقوں سے تنگ اور ہراساں کیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں