اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کیلئے انتظامیہ کو 2دن میں فیصلہ کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے انتظامیہ کو 2دن میں فیصلہ کرنیکا حکم دے دیا۔ن اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں