اقوام متحدہ نے 2024 میں گرمی کی شدت کے نئے ریکارڈ سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال 2024 گزشتہ سال سے بھی زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے،ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویوز کے سمندری ماحولیاتی نظام پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ۔ گزشتہ سال دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے، جس کے نتیجے میں گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا۔اقوام متحدہ کی موسم اور آب و ہوا کی ایجنسی کی سالانہ اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ رپورٹ میں ابتدائی اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 اب تک کا گرم ترین سال تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں