پاکستان کی فضاء بھارت سے بھی زیادہ آلودہ ہوگئی

پاکستان کو دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ فضائی آلودگی والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں فضائی آلودگی میں اضافے پر عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں پہلے نمبر پر بنگلادیش اور تیسرے پر بھارت دنیا کے سب زیادہ فضائی آلودہ ملک قرار دیے گئے ہیں، اسلام آباد فضائی آلودگی میں دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں نویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور کا پہلا اور فیصل آباد کا دوسرا نمبر ہے۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پشاور کا تیسرا، راولپنڈی کا چوتھا، کراچی کا پانچواں اور اسلام آباد کا چھٹا نمبر ہے، آسٹریلیا، ایسٹونیا، فن لینڈ، آئس لینڈ، موریشس، نیوزی لینڈ اور گریناڈا 2023ء میں عالمی ادارہ صحت کے معیارات پر پورے اترے

اپنا تبصرہ بھیجیں