اسلام آباد؛ ایف 9پارک میں 12سال کی بچی سے مبینہ زیادتی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9پارک میں 12سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خاتون کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی کو اس کی دوست گھر سے لے کر گئی،میری بیٹی کی دوست کا بھائی اس کو ایف 9پارک لے گیااوروہاں زیادتی کا نشانہ بنایا،ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ بیٹی رات کو گھر آئی تو اس نے بتایا کہ اس کی دوست کے بھائی نے اسےزیادتی کا نشانہ بنایا ہے،خاتون کا کہنا تھا کہ غریب طلاق یافتہ ہوں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گزر بسر ہوتا ہے،بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 16مارچ کو پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں