سپین میں فٹ بالرز کے گھروں میں چوری کرنے والا مبینہ گروہ گرفتار کرلیاگیا

ہسپانوی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے ایک ایسے گروہ کو پکڑا ہے جو میڈرڈ کی پوش عمارتوں کو نشانہ بناتا تھا، جن میں لا لیگا کے صف اوّل کے فٹ بالرز کے گھر بھی شامل ہیں۔پولیس کے بیان کے مطابق 6 ملزمان کے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر جولائی 2022 سے 8 نقب زنیوں کا الزام ہے، جن افراد کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ان میں ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے برازیلین کھلاڑی ’روڈریگو‘ اور کولمبین اسٹرائیکر ’داڈامیل فالکاؤ‘ شامل ہیں، جو میڈرڈ کی مخالف ٹیم رایو والیکانو کے لیے کھیلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں